29 جنوری، 2024، 12:50 AM

اردن میں امریکی فوج پر حملہ، پینٹاگون کا ردعمل

اردن میں امریکی فوج پر حملہ، پینٹاگون کا  ردعمل

امریکی وزیردفاع نے اردن میں امریکی سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیردفاع نے اردن میں امریکی سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے وزیردفاع لوئڈ آسٹن کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سرحد پر اردن کے شمال مشرق میں واقع فوجی اڈے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہم اس واقعے سے نہایت غمگین اور غضبناک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع اپنے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر عزادار ہے۔

لوئڈ آسٹن نے دعوی کیا ہے کہ ایران حمایت یافتہ ملیشیا امریکی فوج پر حملوں کا ذمہ دار ہے اور ہم ان حملوں کا مناسب وقت اور مقام پر جواب دیں گے۔

امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ میں اور امریکی صدر ہماری سیکورٹی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے اور امریکی فورسز اور مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام انجام دیں گے۔

News ID 1921543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha